• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 50598

    عنوان: باجماعت نماز کے بعد دعا مانگنے کی شرعی نوعیت کیا ہے؟کیا مذکورہ دعا سنت موٴکدہ ہے؟

    سوال: باجماعت نماز کے بعد دعا مانگنے کی شرعی نوعیت کیا ہے؟کیا مذکورہ دعا سنت موٴکدہ ہے؟

    جواب نمبر: 50598

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 480-370/B=3/1435-U فرض نمازوں کے بعد دعا کرنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور ایک حدیث میں ہے کہ فرض نمازوں کے بعد دعا بہت ہی مقبول ہوتی ہے۔ اس لیے نمازوں کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔ عن أبي أمامة رضي اللہ عنہ: قال: قیل لرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أي الدعاء أسمع؟ قال: جوف اللیل الآخر ودبر الصلوات المکتوبة وہذا حدیث حسن (رقم الحدیث: ۳۴۹۹، أبواب الدعوات/ ترمذی) في البخاری: کتب مغیرة رضي اللہ عنہ إلی معاویة بن إلی سفیان رضي اللہ عنہما: إن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کان یقول في دبر کل صلاة إذا سلّم: لا إلہ․․․ (۶۳۳۰/ الدعاء بعد الصلاة / کتاب الدعوات/ قال في الفتح: قولہ: باب الدعاء بعد الصلاة۔ أي المکتوبة وفيہذا الترجمة رد علی من زعم أن الدعاء بعد الصلاة لا یشرع․ (فتح الباري: ۱۱/ ۱۳۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند