متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 8039
میں نے بہت مرتبہ خواب میں دیکھا ہے کہ میرے شوہر کی داڑھی مونڈی ہوئی ہے اور رومال سے اپنا چہرہ چھپارہے ہیں۔ میرے خواب کہ تعبیر بتائیں، میرے شوہر کی تو شرعی داڑھی ہے۔
میں نے بہت مرتبہ خواب میں دیکھا ہے کہ میرے شوہر کی داڑھی مونڈی ہوئی ہے اور رومال سے اپنا چہرہ چھپارہے ہیں۔ میرے خواب کہ تعبیر بتائیں، میرے شوہر کی تو شرعی داڑھی ہے۔
جواب نمبر: 803901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1630=1549/د
دنیوی عزت ومرتبہ میں کچھ کمی بھی پیدا ہو تو بھی اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ، احکام شریعت کی پابندی، ترک معاصی کا خاص اہتمام رکھیں۔ ان شاء اللہ بھلائی حاصل ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
متواتر گندے خواب انا
3420 مناظرمیں نے خواب میں کئی باریکھا کہ میں سورہٴ فاتحہ، سورہٴ بقرہ، سورہٴ اخلاص ، سورہٴ ناس اور سورہٴ فلق پڑھ رہا ہوں۔اس کی تعبیر کیا ہے؟
اکثر
مجھے خواب پڑتے رہتے ہیں اورصحیح بھی ہوجاتے ہیں، صبح کو خواب پڑتا ہے اور دن میں
ویسا ہی واقعہ رونما ہوجاتاہے، ایسا کیوں ہے؟ اوراکثر ایسا ہوتاہے میں کوئی خاص
عمل کی ابتدا کرتی ہوں تو جب تک وہ میرے اوراللہ کے علم میں ہوتاہے تب تک بلا ناغہ
ہوتارہتاہے جب کسی ایک کو بھی پتہ چلتا ہے بس ناغہ شروع ہوجاتا ہے۔ میں کیا کروں؟
کیا کسی بے نمازی شخص کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار ہوسکتاہے؟ میرے ایک دوست کو خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدا ر ہوا۔ در اصل خواب میں اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نظر آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ بات نہیں کی، مگر ساتھ میں کھڑے ایک شخص نے کہا کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ (اور جس جگہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار ہوا وہ ہمارے گاؤں کی اردو اسکول تھی)۔ جب آنکھ کھلی تو میرا دوست ایکدم گھبرایا ہوا تھا۔ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم خوبصورت تھا، ویسے گورا نہیں تھا مگر حسین تھا،اور ایک دم تندرست تھا) ویسے تو پورا یقین ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے۔ یاد رہے کہ میرا دوست نماز کا پابندنہیں ہے مگر دل کا بہت اچھا ہے۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا حقیقت میں وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے یا کوئی اور تھے؟
2655 مناظر