• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 59541

    عنوان: زیادہ عمر کے تعلیم یافتہ بے روزگار کو صنعت و تجارت کے لیے 25لاکھ روپئے کا لون بینک کے ذریعہ حکومت کی تصدیق و سفارش پر دیا جاتاہے

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ چالیس سے زیادہ عمر کے تعلیم یافتہ بے روزگار کو صنعت و تجارت کے لیے 25لاکھ روپئے کا لون بینک کے ذریعہ حکومت کی تصدیق و سفارش پر دیا جاتاہے ، جس کی پوری ادائیگی پانچ فیصد سود کے ساتھ لازمی ہے ، حکومت مددکے طورپر سات لاکھ سبسڈی مستفید کی طرف سے بینک میں جمع کردیتی ہے، اس طرح مستفید نے بینک کو 25لاکھ سے کم رقم ادا کی ، لیکن بینک کو اپنی رقم 25لاکھ پلس پانچ فیصد رقم مل جائے گی ، کیا حکومت کی اس مدد سے مذکورہ لون جائز ہے؟

    جواب نمبر: 59541

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 708-673/Sn=10/1436-U صورت مسئولہ میں چوں کہ لون لینے والے کو اپنی طرف سے کوئی اضافی رقم ادا نہیں کرنی پڑرہی ہے؛ اس لیے شرعاً اسے سودی لین نہ کہا جائے گا، حکومت کے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی گنجائش ہے۔ (منتخبات نظام الفتاوی، ۳/۱۸۸، ط: ایفا پبلیکیشن، دہلی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند