• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152986

    عنوان: عورت کس نام سے معروف ہوگی؟

    سوال: ایک عورت کا نام شادی سے پہلے شاکرہ بنت عبداللہ شیخ تھا شادی کے بعد وہ اسی نام سے جانی جا ئے گی یا اس کے شوہر کی طرف مائل کرتے ہوئے شاکرہ عبدالرحمٰن سید کہنا صحیح ہوگا۔ برائے کرم جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 152986

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1244-1221/M=11/1438

    شادی کے بعد عورت اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام لگائے تو شرعاً اس میں مضائقہ نہیں، ا ور اگر شوہر کا نام نہ لگائے تب بھی کوئی حرج نہیں، شادی سے پہلے جو نام تھا صرف وہی نام رکھا جائے، شوہر کے نام کو جوڑنا کوئی واجب اور ضروری نہیں، اور بطور فیشن شوہر کا نام لگانے کا رواج مناسب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند