• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173364

    عنوان: خواب میں جنگلی خنزیر دیکھنا

    سوال: دو تین روز قبل میں نے فجر نماز پڑھ کر ایک پارے کی تلاوت کی اور سو گیا خواب میں دیکھا کہ میں اور میرے چچا ہم دونوں پریشان سے اور جنگل میں چل رہے ہیں وہاں ایک جوار کا کھیت ہے جس میں کچھ بد نما شکل کے انسان اور بہت سے خنزیر ایک ساتھ اس کھیت کو کھا رہے ہیں اور پوری فصل تباہ کی ہوئی ہے وہ اپس میں جھگڑ بھی رہے ہیں انسان ایک دوسرے کو تیروں سے مار رہے ہیں میرے لئے یہ منظر بہت ڈراونا تھا علماء کرام تعبیر بتانے کی مہربانی کریں ۔

    جواب نمبر: 173364

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 62-49/M=01/1441

    موجودہ حالات ٹھیک نہیں ہیں، کمزوروں پر ظلم ہو رہا ہے ان کو نقصان پہونچایا جا رہا ہے ، لوٹ مار، بدامنی اور فساد کا ماحول ہے، خواب میں یہی منظر دکھایا گیا ہے، احوال کی بہتری کے لئے اللہ تعالی سے دعا کریں، حرام چیزوں سے بچیں، دین و شریعت پر مضبوطی سے عمل پیرا رہیں۔ اللہ تعالی شرور و فتن سے ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ (آمین)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند