• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 11834

    عنوان:

    جناب شنبہ سے کیا مراد ہے، میں نے خصائص کبریٰ میں پڑھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ دوشنبہ کا روزہ رکھو، کیوں کہ اس دن میں پیدا ہوا، اسی دن وحی نازل ہوئی اسی دن مکہ سے مدینہ تشریف لائے، نیز مجھے دیدار اور کلام مصفہ کا شوق ہے، برائے مہربانی کوئی ایسا وظیفہ یا عمل بتائیں جس سے اس خواہش کی تکمیل میں اللہ کے حکم سے یسانی ہو۔ ہم گنہ گار وں کو اپنی دعاوٴں میں یاد رکھئے گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11834

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 673=565/د

    شنبہ، سنیچر یوم السبت کو یکشنبہ اتوار یوم الاحد کو دوشبنہ سوموار یوم الاثنین کو کہتے ہیں، دیدار غیراختیاری چیز ہے، شوق ومحبت ہونا بھی بڑی نعمت ہے درود شریف کی کثرت کریں، بالخصوص سوتے وقت باوضو سونے اور درود شریف پڑھنے کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ شرف زیارت نصیب ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند