• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 21738

    عنوان:

    میں استخارہ کی تعبیر پوچھنا چاہتی ہوں۔ امید ہے کہ آپ میری رہنمائی فرمائیں گے۔ میں نے اپنی بہن کے لیے آئے ہوئے رشتہ کا استخارہ کیا ہے۔ بہت عجیب خواب دیکھا۔ میں نے دیکھا میں ایک بس میں بیٹھی ہوں اور بالکل ننگی ہوں میرے ساتھ والی سیٹ پر میری کزن (شادی شدہ ہے) بیٹھی ہے اوروہ بھی ننگی ہے اس کے بال کھلے ہوئے ہیں اور وہ ہاتھ میرے ننگے جسم پر پھیر رہی ہے غلط طریقہ سے۔ اس کے بعد میں نے اپنے آفس کا کمرہ دیکھا میر ی ساتھی (وہ کالا گاؤن پہنتی ہے) وہ ہاتھ میں کتاب اور دو پیلے رنگ کے لفافے لاتی ہے ان میں سے جو کھلا ہوا لفافہ ہوتا ہے اس پر اس لڑکے کا نام لکھا ہوتا ہے (نیلے قلم سے) جس کا رشتہ آیا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس کی تعبیر بتائیں۔ مجھے تو یہی سمجھ آیا ہے کہ شاید یہ رشتہ ٹھیک نہیں ہے۔ اللہ آپ کو اس کی جزاء دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 889=679-5/1431

    یہی تعبیر ہے کہ رشتہ مناسب معلوم نہیں ہوتا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند