• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162621

    عنوان: کیا اکابر علما اور بزرگان دین کے لیے لفظ اقدس استعمال کرنا صحیح نہیں ہے؟

    سوال: عام طور پر بزرگان دین اور مشایخ کے القابات میں حضرت اقدس استعمال کیا جاتا ہے حالانکہ القدوس صرف اللہ جل شانہ کی صفت ہے تو اس مادے سے اسم تفضیل بندوں کے لئے استعمال کرنا شرعا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 162621

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1120-992/N=11/1439

    جب کسی بندے کے لیے اقدس کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے تو اس میں پاکیزگی صرف دیگر بعض بندوں کے مقابلہ میں ہوتی ہے، اللہ کے مقابلہ میں یا تمام بندوں کے مقابلہ میں نہیں۔ نیز بندے کے حق میں اقدس یا مقدس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالی نے اسے پاکیزہ بنایا۔ اور اللہ تعالی کی قدوسیت (پاکیزگی)ذاتی ہے ؛ اس لیے اکابر علمایایا برزگان دین کے لیے اقدس کا لفظ استعمال کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند