• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 63046

    عنوان: متکلمین اسلام مولان محمد الیاس گھمن حفظ اللہ کی کتاب ” جہاد فی سبیل اللہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ “ پڑھنے میں مفید ہے کیا ؟ اسے عوام پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: (۱) کیا حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ جہاد فی سبیل اللہ کے خلاف تھے یا ساتھ تھے؟ براہ کرم، جواب دیں۔ (۲) متکلمین اسلام مولان محمد الیاس گھمن حفظ اللہ کی کتاب ” جہاد فی سبیل اللہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ “ پڑھنے میں مفید ہے کیا ؟ اسے عوام پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 63046

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 281-306/L=3/1437-U (۱) ”جہاد فی سبیل اللہ“ کی فضیلت قرآن واحادیث سے ثابت ہے کوئی بزرگ یا ولی اس کا منکر نہیں ہوسکتا، میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے جس سے پتہ چلتا ہو کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمہ اللہ جہاد فی سبیل اللہ کے خلاف تھے۔ (۲) اس کتاب کا مطالعہ میں نے نہیں کیا ویسے حضرت مولانا الیاس گھمن حفظہ اللہ ایک معتبر لائق اعتماد عالم دین ہیں اس لیے مولانا کی اس کتاب کا مطالعہ مفید ہوگا، البتہ ایسی کتابیں عوام کے پڑھنے کی نہیں ہوتیں اس لیے عوام کو اس طرح کی علمی کتابوں کا مطالعہ نہ کرنا چاہیے، عوام کو مطالعہ کسی معتبر عالم دین کی نگرانی میں کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند