• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 604421

    عنوان:

    بینک میں نوکری کرنے والے ملازم سے قرض لے سكتے ہیں یا نہیں؟

    سوال:

    کیا بینک کی نوکری کرنے والے ملازم سے قرض لے سکتے ہیں اور دوسرا سوال کیا اس عدالت میں جہاں غیر اللہ کے قوانین کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں وہاں پر وکالت کا پیشہ اختیار کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 604421

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 793-160T/D=10/1442

     (۱) بینک کی تنخواہ کے علاوہ دوسرا کوئی ذریعہ معاش نہ ہو تو ایسے شخص سے قرض لینے سے احتیاط کریں۔

    (۲) مظلوم ضرورت مند کی امداد اور سچے مقدمات کی پیروی کرنے کی نیت سے کرسکتے ہیں۔ کذب بیانی، افتراء اور جھوٹی شہادت سے بچے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند