• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602356

    عنوان: استخارہ کی بنیاد پر ”جامعہ سیدہ حفصہ لال مسجد اسلام آباد“ میں تعلیم حاصل کرنا

    سوال:

    میں پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم کے ہاں آن لائن تعلیم حاصل کر رہی ہوں میں نے آنے والے وقت میں عالمہ کا کورس اور دیگر کورس کرنے کا ارادہ کیا ہے اور ذہن میں تھا کہ آن لائن تعلیم حاصل کروں یا ان کے مدرسے میں جا کر پڑھوں یا جامعہ سیدہ حفصہ ،لال مسجد اسلام آباد سے پڑھوں جس کے لیے میں آج استخارہ کیا ہے اور مضبوطی سے یہ خیال آیا ہے کہ جامعہ سیدہ حفصہ،لال مسجد اسلام آباد سے پڑھوں تو اب مجھے جامعہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے ہی پڑھناچاہیے ؟

    جواب نمبر: 602356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:424-317/N=6/1442

     اگر آپ کو استخارہ کی بنیاد پر ”جامعہ سیدہ حفصہ لال مسجد اسلام آباد“ میں تعلیم حاصل کرنے پر شرح صدر ہوگیا ہے تو آپ استخارے کے مطابق ”جامعہ سیدہ حفصہ، لال مسجد اسلام آباد“ میں داخلہ لے کر تعلیم حاصل کرسکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند