• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606684

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے گھر (میری زوجہ)ایک بہت حسین و خوبصورت بیٹی کی ولادت ہوئی ہے 

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے گھر (میری زوجہ)ایک بہت حسین و خوبصورت بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اور خواب میں ہی مجھے یہ خیال تھا کہ میری زوجہ نے تو جو خریداری بچے کے لئے کی ہے وہ تو سب لڑکے کا سوچ کے کی ہے اور ہمارے ہاں تو اللہ تعالی نے بیٹی دے دی ہے لیکن یہ سوچ آتے ہی میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا۔ (خواب کو تحریر کرنے میں جو غلطی ہوء ہو اللہ مجھے معاف فرمائے ۔)آمین اس کے ساتھ یہ عرض کردوں کہ ماشائاللہ سے میرے تین بچے ہیں اور فی الحال ابھی میری زوجہ بھی امید سے نہیں ہے ۔

    جواب نمبر: 606684

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 213-161/B=03/1443

     اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اللہ تعالی آپ کے گھر میں، مال میں، رزق میں خوب برکت عطا فرمائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند