متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 6825
میری کزن (چچا زاد بہن) کو ایک خواب آیا ہے۔ اس کی تعبیر دریافت کرنا چاہتا ہوں۔ اس نے دیکھاکہ اس کی شادی ہورہی ہے جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ جا رہی ہے تواس کے ہاتھ میں بہت بڑا پودا ہے جو خوب صورت ہے،وہ گھر میں لگانا چاہتی ہے، تو وہ جگہ اسے لگانے کے لیے ٹھیک نہیں لگ رہی ہے۔پھر اس کا بھائی کہتاہے کہ میرے گھر میں لگا دو تو اسے یہ بھی ٹھیک نہیں لگ رہا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے گھر لگائے۔ پھر اس کی والدہ اس کو ایک زمین کا ٹکڑا دکھاتی ہیں وہ زمین بہت اچھی ہے، ادھر اور بھی کئی چیزیں لگی ہوئی ہیں ،ادھر اس نے پودا لگایا تو وہ ٹھیک طرح زمین میں چلا گیا۔ اس کی تعبیر بتادیں۔

جواب نمبر: 6825
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1713=267/ ھ
اچھا خواب ہے، اس کو اپنی والدہ نیز دیگر محارم بڑے اعزہ کی اطاعت سے ان شاء اللہ بیحد فائدہ پہنچے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند