• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 32676

    عنوان: اگر میں بھیڑ پالوں اور اسے چرانے لے جاؤں تو کیا یہ سنت پر عمل کرنا ہوگا؟

    سوال: ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بچپن میں بھیڑچراتے تھے، اگر میں بھیڑ پالوں اور اسے چرانے لے جاؤں تو کیا یہ سنت پر عمل کرنا ہوگا؟یا سنت بنوت سے پہلے ہوسکتی ہے یا بعد میں ہوسکتی ہے یا پھر دونوں صورتوں میں․․․؟ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 32676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 948=788-7/1432 اگر آپ اس نیت سے بھیڑ پال کراسے چرائیں کہ انبیائے کرام علیہم السلام نے بھي بھیڑ چرائی ہے تو ان شاء اللہ آپ کو ثواب ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند