• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3751

    عنوان:

    میں بچپن میں خواب میں ایک حسین، زورآور اور عظیم الشان شخص کو دیکھا کرتا تھا، اس کی داڑھی نہیں تھی۔ مجھے یہ لگتا تھا کہ میں اپنی جوانی میں ایسے ہی بنوں گا بلکہ یہ میں ہی ہوں، پر اب معلوم ہوا کہ میرا چہرہ اس سے نہیں ملتا ہے۔ برا ہ کرم، بتائیں کہ یہ کون شخص ہوسکتاہے؟ اور اس خواب کی تعبیر کیاہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3751

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 701/ ھ= 529/ ھ

    وہ حسین شخص فرشتہ تھا جو آپ کو اتباعِ سنت کی طرف راغب کرنے کے لیے خواب میں آتا تھا، مگر اب اتباعِ سنت میں آپ کے اندر کچھ کمی ہے، اس کمی کو دور کرنے کی طرف توجہ ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند