• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168858

    عنوان: اگر خریدار مشین خردینے كے بعد دوكان پر چھوڑكر چلا جائے اور پھر وہ مشین خراب ہوجائے تو ضامن كون ہوگا؟

    سوال: بعدہ عرض یہ ہے کہ ایک شخص نے ایک مشین خریدی اور اس کی کچھ قیمت ادا کرکے بائع کے پاس یہ کہکر کر چھوڑ دی جب باقی قیمت ادا کرنے آوں گا اسی وقت اس مشین کواٹھا لے جا ؤں گا جب یہ مشتری اس مشین کو لینے کے لئے آتا ہے تو دیکھتا ہے کہ وہ مشین بائع کے پاس رہنے کے زمانے میں خراب ہو جاتی ہے پوچھنا یہ ہے کہ مشین جو خراب ہوئی ہے وہ بائع کی مانی جا ئے گی یا مشتری کی؟

    جواب نمبر: 168858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 661-595/M=06/1440

    صورت مسئولہ میں اگر بائع نے وہ مشین، مشتری کے حوالے کردی تھی اور مشتری نے اپنے قبضہ میں لینے کے بعد پھر اسے بائع کے پاس یہ کہہ کر چھوڑ دی کہ جب بقیہ ثمن ادا کرنے آوٴں گا اس وقت مشین اٹھالوں گا تو ایسی صورت میں یہ مشین بائع کے پاس امانت ہوئی، اگر بائع کی تعدی سے نقصان پہونچتا ہے تب تو بائع اس کا ضامن ہوگا ورنہ نہیں، اور اگر بائع نے مشین، ابھی مشتری کے حوالے نہیں کی تھی بلکہ بقیہ ثمن کو وصولنے تک اپنے ہی قبضہ وملکیت میں برقرار رکھا تھا تو ایسی صورت میں ہلاکت و نقصان کا ضامن بائع ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند