• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601735

    عنوان:

    خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زیارت کے لیے کیا عمل کرنا چاہیے؟

    سوال:

    مجھے نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کا بہت شوق ہے مجھے ایک بار نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خواب میں آئے تھے اور میں ان کا چہرہ نہیں دیکھ پائی جس کی تعبیر آپ سے پتا کی جو نا محرم ہونے کی وجہ سے تھی لیکن اس کے بعد خواب میں نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نہیں آئے مجھے بہت شوق ہے زیارت کا طریقہ بتا دیں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا واحسن الجزا ء فی الدارین

    جواب نمبر: 601735

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 418-308/B=05/1442

     حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب مہاجر مدنی کی کتاب فضائل درود شریف میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لئے سونے سے پہلے کچھ درود شریف پڑھنے کو لکھا ہے۔ آپ اسے دیکھ لیں اور اسی کے مطابق درود شریف پڑھ کر سو جایا کریں، ان شاء اللہ زیارت سے مشرف ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند