• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 59578

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ میں اکثر سوتے ہوئے ڈرجاتی ہوں ، میں اکثر خواب دیکھتی ہوں کہ میں سیڑھیوں سے گر رہی ہوں اور نیند میں کوئی بھی میرے پاس سے گذرے تو فوراً ڈر کر اٹھ جاتی ہوں۔ یہ مسئلہ میرے ساتھ کئی سالوں سے ہے، میں سوتے وقت کی پوری دعائیں پڑھ کر سوتی ہوں اور میں حافط قرآن ہوں۔ پہلے میں بہت اچھا پڑھتی تھی ،اب دل ہی نہیں لگتا۔ براہ کرم، کوئی حل بتائیں۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں اکثر سوتے ہوئے ڈرجاتی ہوں ، میں اکثر خواب دیکھتی ہوں کہ میں سیڑھیوں سے گر رہی ہوں اور نیند میں کوئی بھی میرے پاس سے گذرے تو فوراً ڈر کر اٹھ جاتی ہوں۔ یہ مسئلہ میرے ساتھ کئی سالوں سے ہے، میں سوتے وقت کی پوری دعائیں پڑھ کر سوتی ہوں اور میں حافط قرآن ہوں۔ پہلے میں بہت اچھا پڑھتی تھی ،اب دل ہی نہیں لگتا۔ براہ کرم، کوئی حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 59578

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 820-802/H=8/1436-U اس طرح کی پریشانی گناہ کی طرف میلان کی وجہ سے پیش آتی ہے، ہرنماز کے بعد اور باوضوسوبت نے سے قبل ایک تسبیح استغفار کی اور ایک تسبیح درود شریف کی ایک تسبیح تیسرے کلمہ کی پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھوں کوجسم پر پھیرلیا کریں اور خواہ دل نہ لگے مگر اس کے باوجود تین یا کم ازکم دو پارے روزانہ تجوید کی رعایت کے ساتھ پڑھا کریں اس پر مداومت سے دینی اور روحانی ترقیات ان شاء اللہ حاصل ہوں گی۔ ڈراوٴنے خواب اور پریشانیوں سے نجات بھی حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند