• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43986

    عنوان: تعبیر خواب

    سوال: میرے پھوپا کو انتقال ہوئے ۴ مہینے ہو گئے ہیں میں نے خواب دیکھا کہ انکو قبر میں تدفین کر رہے ہیں لیکن انکا ہاتھ لحد کے اندر نہیں بیٹھ رہا ہے زبردستی ہاتھ کو لوگ رکھ رہے ہیں اچھا ناک پھوپا کی آنکھ اور میری آنکھ ایک ہوگئی گویا کچھ بول رہے ہیں ، اور ایک ۱۵ دنو ں کے بعد پھر سے پھوپھا خواب آئے اور کہا کہ اس دن آپ نے میری آنکھ دیکھی تھی نا۔ مہربانی کر کے خواب کی تعبیر بتا ئیں۔

    جواب نمبر: 43986

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 262-248/N=3/1434 خواب میں اس طرف اشارہ ہے کہ آپ کے پھوپھا کو آپ سے محبت تھی، اور اب انھیں دعائے مغفرت اور ایصالِ ثوا ب کے ذریعہ مدد کی ضرورت ہے، ایک بار خواب کے بعد چونکہ آپ متنبہ نہیں ہوئے اس لیے اظہارِ محبت واتحاد کے طریقہ سے یاد دہانی کے لیے وہ آپ کے خواب میں دوبارہ آئے اس لیے آپ تلاوت قرآن پاک، ذکر واذکار اور صدقہ وخیرات وغیرہ کرکے ان کے لیے دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند