• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 17625

    عنوان:

    میں جس لڑکے کے ساتھ پڑھتی ہوں میں اس کو پسند کرتی ہوں اور میں نے استخارہ کیا یہ جاننے کے لیے کہ کیا وہ میرے لیے بہتر ہے اور کیا میں اس کے ساتھ شادی کرسکتی ہوں یا نہیں۔ پہلے دن میں نے کچھ نہیں دیکھا، دوسرے دن میں نے اس کومجھے قریب پکڑے ہوئے دیکھا اور ہم دونوں خوش تھے۔ اور تیسرے دن میں نے اپنے آپ کو، اس کو اوراس کے گھر والوں کو اپنے خواب میں دیکھا اسی ہال میں خوش نظر آرہے تھے اورخواب میں میں نے ہرے اور سفید رنگ دیکھے۔ برائے کرم مجھ کو اس کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17625

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2196=1762-11/1430

    تعبیر یہ ہے کہ شرعاً وعرفا مانع نکاح کوئی سبب نہ ہو تو نکاح کرلینا چاہیے اور نکاح نہ ہوسکے تو دونوں کو بالکلیہ ایک دوسرے سے علاحدگی اختیار کرنی چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند