• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 42203

    عنوان: خواب

    سوال: میں نے خواب میں اپنے ایک جان پہچان والے شخص(غیر مسلم) کو اپنے دشمن کے طور پر دیکھا ۔اس خواب کی کیا حقیقت ہے؟

    جواب نمبر: 42203

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1621-1032/L=12/1433 ماشاء اللہ خواب مبارک ہے، آپ کا غیرمسلم کو دشمن دیکھنا اس کے کفر سے دشمنی پر دال ہے، حقیقتاً وہ غیرمسلم آپکا دشمن نہیں ہے، آپ کثرت سے یہ دعا پڑھتے رہیں۔ اللّٰہم مُصَرِّفَ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قُلُوْبَنَا عَلی طَاعَتِکَ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند