• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 55290

    عنوان: میں نے پہلے خواب دیکھا کہ محلے والی مسجد ہے اس کے پاس سے گذر رہی ہوں ، وہاں اندر آدھے لوگ ٹی وی دیکھ رہے ہیں اور آدھے قرآن شریف پڑھ رہے ہیں

    سوال: میں نے پہلے خواب دیکھا کہ محلے والی مسجد ہے اس کے پاس سے گذر رہی ہوں ، وہاں اندر آدھے لوگ ٹی وی دیکھ رہے ہیں اور آدھے قرآن شریف پڑھ رہے ہیں ، پھر دیکھا کہ میں اور امی کسی جگہ کی سیڑھیوں سے نیچے جارہے ہیں ، بہت ساری سیڑھیاں ہیں اور اندھیراہے ، وہاں گیٹ پر ابو ہمیں دیکھتے ہیں جسے ہم ڈھونڈھتے ہوئے آئے ہیں اور ہمیں دیکھ کے غصے سے پلٹ جاتے ہیں ، ان کا حادثہ ہوجاتاہے، مسجد کے آگے مسجد کی دیوار ہے (شاید)،ان کے سر سے خون نکل رہا ہے میں ابو کو اٹھاتی ہوں، پھر بھائی کو فون ملاتی ہوں،پر بھائی نہیں ہوتاہے۔ براہ کرم، تعبیربتائیں۔

    جواب نمبر: 55290

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1480-1168/H=11/1435-U تعبیر یہ ہے کہ مسجد اور والدین کے ادب واحترام اور اطاعت میں بہت کمی ہوگئی ہے بلکہ لوگ اہانت کے مرتکب ہورہے ہیں، اللہ پاک ادائے حقوق کی توفیق عطا فرمائے اور وبال ومکارہ سے محفوظ رکھے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند