• معاشرت >> دیگر

    سوال نمبر: 63644

    عنوان: کیا طلبہ پر مالی جرمانہ عائد کرنا شریعت کی رو سے جائز ہے یا ناجائز ؟

    سوال: (۱) کیا طلبہ پر مالی جرمانہ عائد کرنا شریعت کی رو سے جائز ہے یا ناجائز ؟ (۲) نیز ادارے کے رکن ہونے کی حیثیت سے عائد شدہ جرمانہ وصول کرنا اور ادارے کو پہنچانا شرعاً کیسا ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 63644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 390-390/M=5/1437 (۱) طلبہ پر مالی جرمانہ عائد کرنا حنفیہ کے یہاں مختار مذہب کے مطابق ناجائز ہے، شامی وغیرہ کتب فتاوی میں عدم جواز لکھا ہے۔ (۲) یہ بھی درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند