• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163784

    عنوان: مؤکل نوری مخلوق ہے یا ناری؟

    سوال: ایک مولانا صاحب ہے وہ عامل ہے جن شیطان سحر نظر کو ختم کرنے کے ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دو مؤکل ہے اور وہ مؤکل سے سارا کام کرواتے ہیں *اور وہ مولانا صاحب یہ کہتے ہیں کہ مؤکل نورانی مخلوق ہے * ایک خاص وظیفہ پڑھنے سے وہ حاضر ہوتے ہیں ہر ایک مؤکل کا الگ الگ وظیفہ ہوتا ہے ۔ برائے کرم آپ سے درخواست ہے کہ اس کے بارے میں مفصل جواب عنایت فرمائیں کے مؤکل کونسی مخلوق ہے ؟ فرشتے کے علاوہ بھی کوئی نورانی مخلوق ہے ؟

    جواب نمبر: 163784

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1336-1154/D=12/1439

    عاملین کے پاس جو موٴکل رہتے ہیں وہ جنات ہوتے ہیں، جو از خود یا ان کے مخصوص عمل کے ذریعے ان کے تابع ہوجاتے ہیں، اور سارے جن ناری مخلوق ہیں آگ سے پیدا ہوئے ہیں، نوری نہیں، نوری مخلوق صرف فرشتے ہیں، باقی مولانا صاحب جو کہتے ہیں کہ یہ نوری مخلوق ہیں، تو اس کا مطلب انھیں سے معلوم کیا جائے کہ ان کی کیا مراد ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند