• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 61330

    عنوان: اگر کوئی شخص شکواہ ، شکایت ، چغلخوری کرتاہے تو اسلامی نظر سے کیسا ہے؟اگر گناہ گار ہے تو کس درجے کا ؟یاگناہ کبیرہ․․ ․؟

    سوال: اگر کوئی شخص شکواہ ، شکایت ، چغلخوری کرتاہے تو اسلامی نظر سے کیسا ہے؟اگر گناہ گار ہے تو کس درجے کا ؟یاگناہ کبیرہ․․ ․؟

    جواب نمبر: 61330

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1149-1145/B=12/1436-U پیٹھ پیچھے کسی کی شکایت اور برائی کرنا، یا چغلخوری کرنا یہ بھی اسلام میں گناہ ہے اور بہت بری عادت ہے، اس سے لڑائی جھگڑا ہوتا ہے، یہ بھی اسلامی شریعت میں گناہ کبیرہ شمار کیا جاتا ہے۔ اس سے بچنا مسلمان کے لیے ضروری ہے، حدیث شریف میں آیا ہے لا یدخل الجنةَ قتاتٌ یعنی چغلخوری کرنے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند