• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 29487

    عنوان: (۱) میرے والد صاحب کو تین روز سے مسلسل ایک خواب آتاہے کہ ان کا ایک بھانجہ کچھ عملیات کرکے تکلیف دینا چاہتاہے ۔ یہ خواب نماز فجر کے پہلے نظر آتاہے ۔
     (۲) میری ہمشیرہ کو خواب میں ایک سانپ جس کے جسم پر کانٹے ہیں وہ اس کو لپٹ کر ہماری دکان میں جاتا ہے جو ہمارے گھر کے نیچے ہے ۔ واضح رہے کہ اس خواب کے تین دن بعد دکان سے موبائل چوری ہوگیاہے ۔ براہ کرم، ان خوابوں کی تعبیر بتائیں ۔ نوازش ہوگی۔ 

    سوال: (۱) میرے والد صاحب کو تین روز سے مسلسل ایک خواب آتاہے کہ ان کا ایک بھانجہ کچھ عملیات کرکے تکلیف دینا چاہتاہے ۔ یہ خواب نماز فجر کے پہلے نظر آتاہے ۔
     (۲) میری ہمشیرہ کو خواب میں ایک سانپ جس کے جسم پر کانٹے ہیں وہ اس کو لپٹ کر ہماری دکان میں جاتا ہے جو ہمارے گھر کے نیچے ہے ۔ واضح رہے کہ اس خواب کے تین دن بعد دکان سے موبائل چوری ہوگیاہے ۔ براہ کرم، ان خوابوں کی تعبیر بتائیں ۔ نوازش
    ہوگی۔ 

    جواب نمبر: 29487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 235=166-2/1432

    (۱) یہ شیطانی خواب ہے، اس کی وجہ سے آپ کے والد کو اپنے بھانجہ پر بدگمان نہ ہونا چاہیے، آپ اپنے والد سے کہہ دیں کہ وہ روزانہ اول وآخر ۱۰۰، ۱۰۰ مرتبہ درود شریف پڑھ کر ۵۰۰ مرتبہ لاحول پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ آئندہ اس طرح کے غلط خواب آنے بند ہوجائیں گے۔
    (۲) سانپ کی تعبیر دشمن سے کی جاتی ہے اور اس کا لیٹ کر دوکان میں جانا چور بھی ہوسکتا ہے، آپ کے دوکان سے موبائل چوری ہونے سے پہلے غالباً اس کی صورت مثالی آپ کی ہمشیرہ کو دکھادی گئی تھی، آپ لوگ نمازوں کے اہتمام کے ساتھ صبر سے کام لیں انا للہ وإنا إلیہ راجعون پڑھ لیں، قرآن شریف میں مصیبت کے وقت انھیں عملیات کو کرنے کا حکم دیا گیاہے: قال تعالیٰ: ﴿وَاسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ وقال تعالیٰ: اِذَا اَصَابَتْہُمْ مُصِیْبَةٌ قَالُوْا اِنَّا لِلَّہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ﴾ ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند