• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157675

    عنوان: ہمبستری سے پہلے ہاتھ لگنے سے منی نكل جائے تو كیا وہ مشت زنی میں شمار ہوگا؟

    سوال: حضرت، میرا سوال حیا کے تو بہت خلاف ہے، پوچھتے ہوئے بھی بہت عجیب سا لگ رہا ہے پر مجھے اس سوال نے کافی پریشان کیا ہوا ہے، برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔ (۱) بیوی سے ہمبستری کے دوران شرم گاہ کو کھڑا کرنے یا تھوڑا بڑا کرنے کے لیے میں تین چار دفعہ شرمگاہ کو رگڑتا ہوں، کیا یہ بھی مشت زنی میں آئے گا اور مجھے گناہ ملے گا؟ اب اگر بالکل ہی ہمبستری کے دوران شرم گاہ کو ہاتھ نہ لگے تو پھر تو بہت پریشانی ہوگی۔ (۲) اسی سلسلے میں کبھی کبھار میرے ہاتھ سے کھڑا کرنے میں مذی نکل جاتی ہے، کیا اس میں بھی گناہ ہے؟ (۳) کیونکہ میں تھوڑا شہوانی طور پر کمزور بھی ہوں تو کھڑا کرتے وقت کبھی منی ہی نکل آتی ہے، کیا یہ بھی گناہ ہے؟ یہ سب کچھ میں نیت یہ نہیں ہوتی کہ خود رگڑ کر خود کو مزے لے رہا ہوں جیسے کہ مشت زنی سے بلکہ نیت یہ ہوتی ہے کہ بیوی کے ساتھ کروں گا اور دونوں لذت اٹھائیں گے۔

    جواب نمبر: 157675

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:713-618/B=7/1439

    (۱) یہ مشت زنی میں شمار نہیں، لیکن اس کی ضرورت بھی نہیں، بیوی کے پاس لیٹنے سے خود ہی عضو مخضوض میں ایستادگی پیدا ہوجاتی ہے، اگر آپ کے اندر ایسی کمزوری ہے تو طاقت کی دوا استعمال کریں۔

    (۲) ہاتھ سے کھڑا کرنے میں مذی نکل جائے تو یہ گناہ نہیں۔

    (۳) عضو مخصوص کھڑا کرنے میں اگر منی نکل آئے تو اس کے بعد آپ ہمبستری نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ منی نکل جانے کے بعد عضو مخصوص سست ہوجاتا ہے او راس کی ایستادگی جاتی رہتی ہے، پھر بیوی آپ کی لذت سے محروم رہے گی، ایسا نہ کرنا چاہیے، طاقت کی دوا کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند