• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69907

    عنوان: بھابھی نے خواب دیکھا کہ وہ اور ان کے شوہر ہمارے گھر آئے ہوئے ہیں․․․․

    سوال: یہ خواب میری بھابی نے فجر کے وقت دیکھا ہے جس کی وجہ سے میں تھوڑا پریشان ہوں۔ یہ خواب میری بھابی نے کچھ دن پہلے فجر کے وقت دیکھا ہے ۔ انہوں نے دیکھا کہ وہ اور ان کے شوہر (میرے تایا زاد بھائی) ہمارے گھر آئے ہیں۔ میرے والد مرحوم سفید رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور صحت سے اچھے لگ رہے ہیں اور لگتا ہے کہ تھوڑی دیر پہلے نہا دھو کر نکلے ہیں ۔ میں اپنے والد مرحوم کہ سامنے بیٹھا ہوں اور وہ میری بھابی سے شاید میرے متعلق کچھ کہہ رہے ہیں اور کافی لمبی بات ہوئی جو میری بھابی کو صحیح یاد نہیں ۔بھابی کے بقول خواب میں ، میں تھوڑا اداس بیٹھا ہوا ہوں شاید اس وجہ سے کہ جب بھی کوئی ہمارے گھر آتا ہے تو ابا میرے متعلق بولنے لگتے ہیں ۔خواب میں میری یہ کیفیت دیکھ کر بھابی مجھے سمجھاتی ہیں کہ آپ اداس نہ ہوں۔ سب کے ابا ایسے ہی ہوتے ہیں ۔ اس کے بعد ان کی آنکھ کھلی تو فجر کا وقت ہو رہا تھا۔

    جواب نمبر: 69907

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1060-1034/Sd=1/1438 بظاہر یہ پراگندہ خیالات ہیں، جو خواب کی شکل میں نمودار ہوئے ہیں، آپ اس کی تعبیر کی فکر میں نہ رہیں، فرائض اور سنتوں کا خوب اہتمام کریں، ہر چھوٹے بڑے گناہ سے بچیں اور والد مرحوم کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند