• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165844

    عنوان: بھاری ڈپوزٹ پر گھر دلوانا كیسا ہے؟

    سوال: ہیوی ڈپوزٹ(Heavy deposit) پر گھر خریدنا کیسا ہے؟ یا گھر ہیوی ڈپوزٹ پر ایجنٹ کے طورپر گھر دلوانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 165844

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 91-162/H=2/1440

    ہیوی (بھاری رقم) ڈپوزٹ پر گھر حاصل کرنا اور اس کے حصول میں ایجنٹ کے طور پر تعاون کرنا جائز نہیں کیونکہ ڈپوزٹ کی رقم قرض ہوتی ہے اور اسی کی وجہ سے سے یا تو کرایہ طے نہیں ہوتا یا ہوتا ہے تو بہت کم (معتاد کرایہ سے کم) جو قرض سے نفع حاصل کرنا ہے اور یہ ربوٰ یعنی سود کے حکم میں ہے اور سودی معاملہ میں تعاون بھی حرام ہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند