• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 5750

    عنوان:

    میں الحمد للہ سنت اور شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کررہا ہوں، میرا ایک مسئلہ یہ ہے کہ میں اور میری بیوی ایک بچہ کے بعد فیملی پلاننگ کرائے ہیں۔ میری بیوی کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں کے بعد اور بچے کے بارے میں سوچیں گے۔ الحمد للہ ہم اور بچے کی بھی طاقت رکھتے ہیں، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟(۲) ایک مسئلہ اور ہے وہ یہ کہ الحمد للہ میں نے ۴/سال سے شرعی داڑھی رکھ لی ہے اور اب اکثر لوگ مجھے امامت کے لیے آگے کھڑا کر دیتے ہیں جب کہ میں اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتا ہوں۔(۳)اور مجھے ایک مسئلہ اور بھی اکثر درپیش آجاتا ہے وہ یہ کہ اکثر وضو کے بعد گیس کی تکلیف ہوجاتی ہے، کیا میں ایسی حالت میں نماز پڑھ سکتا ہوں، یا بار بار وضو کرنا پڑے گا؟ جوابات ذرا تفصیل سے دے کر مشکور فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5750

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 546=587/ ل

    (۱) اگر عورت کی صحت خراب ہو، تکالیف حمل برداشت کرنے کی طاقت نہ ہو، یا استقرار حمل میں ایسی تکلیف کا اندیشہ ہو جوناقابل تحمل و برداشت ہوں یا ماہر طبیب حاذق کی اس کی تشخیص ہو توان صورتوں میں عارضی طور پر قوت و صحت کی بحالی کے پیش نظر مانع حمل اشیاء کے استعمال کی اجازت ہے اور اگر یہ سب عوارض نہ ہوں تو عارضی طورپر بھی ان کااستعمال مقصد شرع وشارع کے خلاف اور مکروہ ہوگا۔

    (۲) اگر آپ مسائل امامت سے واقف ہیں تو آپ کے لیے امامت کرنا درست ہے۔

    (۳) اگر آپ کونماز کے پورے وقت میں اتنا وقت مل جاتا ہے جس میں آپ وضو کرکے فرض پڑھ سکیں تو پھر آپ کو بار بار وضو کرنا ہوگا بلا وضو نماز پڑھنا آپ کے لیے جائز نہ ہوگا اور اگر پورے وقت میں اتنا وقت نہیں ملتا تو دوبارہ استفا ء ارسال کریں پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند