• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 28919

    عنوان: حضرت اللہ تعالی آپ کو دونوں جہاں میں خوش رکھے۔ میں نے خواب دیکھا تھا رمضان میں ظہر کی نماز کے بعد ۔خواب میں دیکھا کہ مجھے چھینک آئی اور ناک میں سے مکوڑے کی شکل کا نکلا (جو اکثر گائے، بھینس کے گوبر میں دبا ہوتا ہے، کالا، دو انچ لمبا ایک انچ چوڑا) دوسری چھینک میں اس سے چھوٹا تیسری چھینک میں دو اسی کے بچے نکلے، کیا یہ جن، شیاطین تھے؟

    سوال: حضرت اللہ تعالی آپ کو دونوں جہاں میں خوش رکھے۔ میں نے خواب دیکھا تھا رمضان میں ظہر کی نماز کے بعد ۔خواب میں دیکھا کہ مجھے چھینک آئی اور ناک میں سے مکوڑے کی شکل کا نکلا (جو اکثر گائے، بھینس کے گوبر میں دبا ہوتا ہے، کالا، دو انچ لمبا ایک انچ چوڑا) دوسری چھینک میں اس سے چھوٹا تیسری چھینک میں دو اسی کے بچے نکلے، کیا یہ جن، شیاطین تھے؟

    جواب نمبر: 28919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 118=88-2/1432

    رمضان کے روزوں سے بھی تزکیہ نفس ہوتا ہے، خواب میں رذائل نفس سے تزکیہ کی طرف اشارہ ہے کہ اعمالِ صالحہ کی پابندی اور سنت کا اہتمام رکھیں، ان شاء اللہ رذائل کا ازالہ ہوکر فضائل پیدا ہوں گے۔ کسی متبع سنت ولی کامل سے وابستہ ہوجائیں تو اور بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند