• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152512

    عنوان: عصر كے بعد دعا سے پہلے تعلیم كرنا

    سوال: امام صاحب کا عصر کے بعد دعا سے پہلے کتاب کی تعلیم کرنا کیسا ہے ؟جبکہ کچھ لوگ دعا کے بغیر ہی مسجد سے چلے جاتے ہیں۔

    جواب نمبر: 152512

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1098-1078/N=11/1438

    کچھ لوگ جو دعا سے پہلے ہی مسجد سے چلے جاتے ہیں اور دعا نہیں کرتے ، وہ اس وجہ سے ہے کہ امام صاحب دعا سے پہلے کتاب سناتے ہیں؛ جب کہ اس وقت دعا زیادہ اہم ہے، فرض نمازوں کے بعد دعا کی قبولیت کا وقت ہوتا ہے؛ لہٰذا امام صاحب کو چاہیے کہ دعا سے پہلے کتاب سنانے کا معمول ترک کریں یا لوگوں کو بتائیں کہ ضرورت مند حضرات تسبیحات کے بعد اپنی دعا کرکے جاسکتے ہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند