• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 66332

    عنوان: میں اکثر خواب میں دیکھتاہوں کہ میرے اندر آسمان سے کچھ روشنی آکر سما جاتی ہے

    سوال: میں اکثر خواب میں دیکھتاہوں کہ میرے اندر آسمان سے کچھ روشنی آکر سما جاتی ہے، یا کوئی اور انجانی طاقت میرے اندر سماجاتی ہے، جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوجاتاہوں اور کبھی کچھ دیر میں ایسے ہی آنکھ کھل جاتی ہے تو کبھی کچھ قرآن کی آیت پڑھتاہوں تو وہ چیز میرے اندر سے نکل جاتی ہے اور میری آنکھ کھل جاتی ہے ، جب میری آنکھ کھلتی ہے تو پوران بدن پسینہ ہوا رہتاہے۔ میں نے یہ خواب کئی مرتبہ دیکھا ہے ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 66332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1023-1049/L=9/1437 گھبرانے کی بات نہیں، آپ باوضو سویا کریں اور سونے سے پہلے چاروں قل پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر پھونک کر پورے بدن پر دم کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند