• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 33039

    عنوان: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے بھتیجہ کے نام ” محمد رحمن“ کے ساتھ لفظ ” عبدل“بڑھا رہا ہوں جیسے ” عبد الرحمن “۔ اور میں سوچ رہا ہوں کہ یہ اللہ کا نام نہیں ہے، اس لئے میں ”عبدل“ نہیں بڑھا ؤں گا۔ سوال یہ ہے کہ کیا محمد رحمن سے عبد الرحمن بدل دوں؟چونکہ وہ اکثر بیمار رہتاہے جیسے بخار وغیرہ، کیا یہ نام کا اثر ہے؟

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے بھتیجہ کے نام ” محمد رحمن“ کے ساتھ لفظ ” عبدل“بڑھا رہا ہوں جیسے ” عبد الرحمن “۔ اور میں سوچ رہا ہوں کہ یہ اللہ کا نام نہیں ہے، اس لئے میں ”عبدل“ نہیں بڑھا ؤں گا۔ سوال یہ ہے کہ کیا محمد رحمن سے عبد الرحمن بدل دوں؟چونکہ وہ اکثر بیمار رہتاہے جیسے بخار وغیرہ، کیا یہ نام کا اثر ہے؟

    جواب نمبر: 33039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1355=823-7/1432 بیماری کے اسباب وعلل تو بہت ہوتے ہیں، یہ نام کا اثر نہیں، البتہ خواب کی تعبیر یہی ہے کہ نام بدل کر عبد الرحمن رکھ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند