• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602242

    عنوان:

    چہرہ نوچنے اور بال پر مشتمل انڈا دیکھنے کی تعبیر

    سوال:

    بیوی نے خو ا ب دیکھا کہ وہ مجھ سے لڑ رہی ہے میرا چہرا نو چ رہی ہے ۔ دوسرا خواب وہ دیکھتی ہے کہ ا س نے اپنی مرحوم وا لدہ کو ناشتہ میں جو ا نڈا کھانے کو دیا ہے ا س میں سے با ل نکل ر ہے ہیں اور و ا لدہ ا ن با لوں کو ہٹا کر خاموشی سے ناشتہ کر رہی ہیں۔ براے مہربا نی ان دو خوابوں کی تعبیر بتا دیں۔

    جواب نمبر: 602242

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:432-298/sd=6/1442

     پہلا خواب تو پراگندہ خیالات(اضغاث احلام) کے قبیل سے معلوم ہوتا ہے ، رہادوسرا خواب تو اس میں غالبا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ان کی اولاد وورثا کی طرف سے ان کے حق میں دعا، استغفار وغیرہ کی کمی ہورہی ہے ۔ بہرحال آپ کی بیوی وغیرہ کو چاہئے کہ حسب سہولت تلاوت کرکے ،تسبیح وغیرہ پڑھ کر اور صدقہ خیرات کے ذریعے مرحومہ کو ایصال ثواب کرتی رہا کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند