• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 13170

    عنوان:

    مجھے معلوم ہوا ہے کہ کچھ حدیث سے افغانستان کی طرف اشارہ ہے جیسے کہیں پر خراسان لفظ آیا ہے اور فرمایا گیا ہے کہ یہاں سے جو لشکر نکلے گا وہ یروشلم تک جائے گا کیا ایسی کوئی حدیث ہے؟ اگر ہے تو آپ حضرت ایک یا دو حدیث لکھ کر بھیج دیں؟ (۲)صرف دیوبند کے علماء کی لکھی ہوئی کتابیں کون سے بک ڈپو سے ملیں گی ، پورا ایڈریس اور ٹیلی فون نمبر بھیج دیں۔ کیوں کہ زیادہ تر بک ڈپو میں دیوبند اور بریلوی کی مخلوط کتابیں ملتی ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13170

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1394=1394/1430/م

     احادیث میں خراسان کا لفظ آیا ہے، لیکن ایسی کوئی روایت ہمیں نہیں ملی جس میں کہا گیا ہو کہ [یہاں سے جو لشکر نکلے گا وہ یروشلم تک جائے گا]۔ جن لوگوں سے معلوم ہوا، ان ہی سے اس کے متعلق تحقیق کرلیجیے۔

    (۲) مکتبہ دارالعلوم دیوبند، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند، مکتبہ زکریا دیوبند، دارالکتاب دیوبند وغیرہ سے رابطہ کیجیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند