• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 7655

    عنوان:

    میرا سوال زیادہ لمبا چوڑا نہیں بلکہ مختصر سا ہے۔ (۱) دیوبند کا مطلب کیا ہے؟ (۲)نبی کا مفہوم اور مطلب کیا ہے؟

    سوال:

    میرا سوال زیادہ لمبا چوڑا نہیں بلکہ مختصر سا ہے۔ (۱) دیوبند کا مطلب کیا ہے؟ (۲)نبی کا مفہوم اور مطلب کیا ہے؟

    جواب نمبر: 7655

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1777=1491/ ب

     

    (۱) ہندوستان میں صوبہ یوپی کے اندر ضلع سہارنپور میں ایک قصبہ کا نام دیوبند ہے، جہاں ایشیا کی سب سے بڑی دینی درسگاہ الجامعة الاسلامیة دارالعلوم دیوبند ہے، یہاں ہرسال تقریباً پانچ ہزار طلبہ قرآن وحدیث کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اور یہاں سے عالم وفاضل ہوکر ملک اور بیرون ملک میں دین اور علم دین کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    (۲) نبی اللہ کی طرف سے وہ برگزیدہ اور منتخب شدہ بندہ ہوتا ہے جس کو اللہ تعالیٰ نبوت عطا فرماکر لوگوں کی ہدایت کے لیے بھیجتا ہے۔ اس کو بہت سے معجزات بھی عطا فرماتا ہے تاکہ وہ اپنے نبی ہونے کی دلیل میں پیش کرسکیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند