• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57362

    عنوان: میں جماعت میں چار ماہ کے لیے چل رہا تھا۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں سمندرکے کنارے کھڑا ہوں اور میں سمندر سے کچھ دو ر کھڑا ہوں۔

    سوال: میں جماعت میں چار ماہ کے لیے چل رہا تھا۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں سمندرکے کنارے کھڑا ہوں اور میں سمندر سے کچھ دو ر کھڑا ہوں۔ سمندر سے لگ بھگ ایک چہار دیواری بنی ہوئی ہے جس کا رنگ پیلا ہے جس میں داخل ہونے کے لیے ایک راستہ ہے اور سمندر کی طرف نکلنے کے لیے ایک راستہ ہے۔ میں اس میں داخل ہونا چاہتاہوں کہ وہاں پر ہمارے جماعت کے امیر صاحب آتے ہیں کہتے ہیں کیا کررہا ہے میں کہتاہوں کہ سمندر کی طرف شیو پوری (گول گپے) کی دکان سے شیوپوری کھانے جارہاہوں تو کہتے ہیں کہ جلدی آنا میں سمندر کی طرف دیکھتاہوں ایک وہیل مچھلی سمندر سے ہوا میں چھلانگ لگاتی ہے پانی میں چلی جاتی ہے اور پھر اپنی دم پانی سے باہر نکال کر ہلاتی ہے میں اس چہار دیواری سے داخل ہوتا ہوں اور سمندر کی جانب چلاجاتاہوں مگر وہاں پر کوئی شیو پوری کی دکان نہیں ہوتی ہے۔ میں واپس چلا آتا ہوں۔

    جواب نمبر: 57362

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 199-186/H=3/1436-U تعبیر یہ ہے کہ جماعت میں جو کچھ کام کررہے ہیں اس میں نقص اور کمی ہے یعنی اخلاص کے ساتھ اصول کے مطابق جیسا کرنا چاہیے ویسا نہیں ہورہا ہے، آپ اس سلسلہ میں خصوصی توجہ کریں ان شاء اللہ جماعت کے کام میں لگ کر دنیا وآخرت کے بے شمار منافع حاصل ہونے کی توقع ہے۔ اللہ پاک نصرت ومدد فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند