• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170039

    عنوان: خواب دیکھا کہ میرے داد ابو (جو پانچ سال پہلے انتقال کرچکے ہیں...

    سوال: میری امی نے آج اشراق کے وقت خواب دیکھا کہ میرے داد ابو (جو پانچ سال پہلے انتقال کرچکے ہیں اور ما شاء اللہ بہت نیک اور اچھی طبیعت کے انسان تھے، نماز کے بعد پابند تھے ، تہجد گذار تھے) کو دیکھا کہ وہ خود روٹی پکا رہے ہیں بیٹھ کر اور اس پہ گھی لگا کے میرے چھوٹے بھائی کو آواز دے رہے کہ اجاؤ کھا لو ، میرا چھوٹا بھائی جس کے بارے میں میں نے کل دعا یا عمل کی درخواست کی تھی کہ راہ راست پر آجائے اور اس کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں اس خواب کی تعبیر بتادیجئے ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 170039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 848-705/D=09/1440

    خواب اچھا اور مبارک ہے دادا ابو کے لئے تلاوت قرآن یا صدقہ و خیرات کے ذریعہ ایصال ثواب کردیں۔

    ان شا ء اللہ گھر والوں کی مالی حالت بہتر ہوگی۔ لیکن اشارہ اس طرف بھی ہے کہ دادا ابو کے نقش قدم پر دین پر استقامت کرتے ہوئے زندگی گذاریں تو برکات کا ظہور اور رحمتوں کا نزول ہوگا ان شاء اللہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند