• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153811

    عنوان: اہل کتاب کون ہیں؟ مکمل اور مفصل بیان فرمائیں۔

    سوال: اہل کتاب کون ہیں؟ مکمل اور مفصل بیان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 153811

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1332-1249/B=12/1438

    جن پیغمبروں پر اللہ نے آسمانی کتابیں نازل فرمائی ہیں ان کے ماننے والوں اور ان کی نازل کردہ کتابوں کے ماننے والے کو اہل کتاب کہتے ہیں۔ مگر آج کل کے یہود ونصاریٰ اکثر دہریہ ہوتے ہیں، نہ ان سب نبیوں کو مانتے ہیں جن پر آسمانی کتابیں آئی ہیں نہ ہی ان کتابوں کو مانتے اور عمل کرتے ہیں؛ اس لیے آج کل کے اہل کتاب کا ذبیحہ بھی درست نہیں اور ان کی لڑکیوں سے نکاح بھی درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند