• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 40459

    عنوان: خواب

    سوال: میری امی نے خواب میں دیکھا کہ انہو نے ٹوکری میں اپنا ہاتھ ڈالا تو سانپ نے بہت زور سے ان کو کاٹا اور چھوڑا ہے نہیں، پھر کسی نے اسکا سر کاٹ دیا اسی طرح میں نے بھی دیکھا کہ بلّی نے مجھے کاٹا اور چھوڑا ہے نہیں۔ پہلا خواب ۱۵ دن پرانا ہے اور اور دوسرا خواب تقریباًایک سال پرانا ہے۔ نیز بتائیں کہ کوئی خواب میں کسی کی روح قبض ہوتے ہوئے دیکھے تو اسکا مطلب کیا ہے؟

    جواب نمبر: 40459

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 680-679/N=9/1433 (۱) دشمنوں کے شرور وفتن سے حفاظت کے لیے آپ دونوں یہ دعا کثرت سے پڑھا کریں، ان شاء اللہ دشمنوں کے شرور وفتن سے حفاظت ہوگی: اللّٰہُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نَحُوْرِہِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِہِمْ (مشکاة: شریف، ص: ۲۱۵، بحوالہ مسند احمد وسنن ابی داوٴد) (۲) خواب میں جس کی روح قبض ہوتے دیکھی اسے زیادہ سے زیادہ دین داری اختیار کرنے اور بے دینی سے بچنے کی نصیت وتاکید کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند