متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 604622
کیا لعنت کرنا گالی ہے ؟
کیا کسی پر لعنت کرنا گالی ہے ؟
جواب نمبر: 60462209-Jun-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1020-651/B=10/1442
یہ گالی سے بھی بدتر ہے۔ لعنت کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم اس کو اللہ کی رحمت سے محروم کررہے ہیں، جب کہ ہمیں کسی مسلمان کو اللہ کی رحمت سے محروم کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا کہتے ہیں علمائے کرام اور مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب کسی کے ساتھ کوئی جن یا تعویذ کا مسئلہ ہوتا ہے تو وہ عامل یا علما کے پاس جاتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ تم نے فلاں جگہ یہ کیا تھا اس لیے وہ جن تم کو تنگ کرتا ہے یا فلاں نے تم پر تعویذ کیا ہے۔ حضرت میرا ایمان ہے کہ غیب کا علم صرف اللہ جل شانہ کو ہے تو جو باتیں وہ لوگ بتاتے ہیں و ہ تو ایسی باتیں ہوتی ہیں گویا وہ سب منظر ان کے سامنے ہوتا ہے۔ مہربانی کرکے اس مسئلہ پر روشنی ڈالیں کہ کیا وہ کوئی الگ علم ہے، جو جنات کے پاس ہے؟ برائے کر اس فتنہ کے دور میں آپ ہی ہیں جن کے ذریعہ اللہ ہماری حفاظت فرما رہا ہے۔ اس مسئلہ کے بارے میں ذرا تفصیل سے لکھیں کہ یہ سب کیا ہے؟
3309 مناظرایک ناپسندیدہ شخص سے بات کرنے کے بعد میں نے اپنے موبائل کو لعنت دی۔ میرے موبائل کے والپیپر میں اللہ کا نام لکھا ہے۔ یہ مجھ سے غلطی سے ہوا۔ میں نے توبہ بھی کی لیکن دل مطمئن نہیں ہو رہا ہے۔ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
1861 مناظرجو والدین کی حیات میں خدمت نہ کرسکا وہ وفات کے بعد کیا کرسکتا ہے؟
1800 مناظردِل دکھانے والے سے تعلق نہ رکھا جائے تو کیا حکم ہے؟
1939 مناظرمیں اپنے دو خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں۔ (۱)ایک صبح میں نے نو بجے کے قریب دیکھا کہ میرے والد صاحب مجھ سے اس دعا کو بہت زیادہ پڑھنے کو کہہ رہے ہیں: اللہم اجل لنا و سہل لنا۔ پریشانی یہ ہے کہ میں نے اس طرح کی دعا کسی کتاب میں نہیں پڑھا ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ اور اس خواب کا کیا معنی ہے؟ (۲)میں بچوں کی پیدائش کو لے کر بہت زیادہ مایوس ہوں میری شادی کو تقریباً دو سال ہوگیا ہے۔ میں نے ایک دن خواب دیکھا کہ میں ایک بہت ہی صحت مند اور خوبصورت لڑکے کی ماں ہوں۔ لیکن میں حیران ہوں کہ میں اس کی امید نہیں کررہی تھی تو کیسے ہوا کہ میں اس کی ماں ہوں اور میں اس کو دودھ پلا رہی ہوں۔ نیز اس کی وجہ سے ہمارے گھر میں ایک بہت بڑی تقریب ہے جو کہ گھر میں جاری ہے۔ برائے کرم مجھ کو ان کی تعبیر عنایت فرماویں۔
3817 مناظر