• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162008

    عنوان: خون پاک ہے یا ناپاک

    سوال: خون پاک ہے یا ناپاک ہے ہمارا ایک اہلحدیث کا دوست ہے ۔ وہ کہہ رہا تھا کہ خون پاک ہے ۔بات یہاں سے شروع ہوئی کہ خون سے وضو نہیں ٹوٹتا بات یہاں تک پہنچی کہ خون پاک ہے ۔ اہلحدیث کے ایک مولوی کے پاس گئے اور اس نے ایک واقعہ بیان کیا اس نے نیتجہ نکال دیا کہ خون پاک ہے ۔

    جواب نمبر: 162008

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1175-943/sd=9/1439

    خون ناپاک ہے ، اہل حدیث نے ایک صحابی کا حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے خون کو پینے کا واقعہ بیان کیا ہوگا ، اس سے خون کے پاک ہونے پر استدلال کرنا صحیح نہیں ہے، اس لیے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ خصوصیات ہیں، دوسروں کو آپ پر قیاس نہیں کیا جاسکتا ۔ تفصیل کے لیے دیکھیے : (فتاوی محمودیہ : ۴۹۳/۴) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند