• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155021

    عنوان: مجھے کیا کرنا چاہئے، مولویت یا حفظ؟ یا مولویت کرنے کے لیے حفظ ضروری ہے؟

    سوال: حضرت، میں اس وقت گیارہویں کلاس میں ہوں اور میری عمر تقریباً ۲۰/ سال ہے، میں علم دین سیکھنا چاہتا ہوں مجھے کیا کرنا چاہئے، مولویت یا حفظ؟ یا مولویت کرنے کے لیے حفظ ضروری ہے؟ اور ندوة کے اندر مولویت کا پانچ سالہ کورس ہے، کیا وہاں جانا صحیح ہے؟ یا پھر دارالعلوم ہی میں ایسی کوئی گنجائش ہے ؟ وضاحت کے ساتھ بتائیں۔

    جواب نمبر: 155021

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 29-30/L=1/1439

    (۱)اگر آپ کا حافظہ صحیح ہو،قوت یاداشت مضبوط ہوتوآپ حفظ کرسکتے ہیں ورنہ عالمیت کی تعلیم حاصل کرلیں ۔(۲)مولویت کے لیے حفظ کی ڈگری ضروری نہیں۔(۳)دارالعلوم ندوة العلماء میں بھی تعلیم حاصل کرنے کے لیے جاسکتے ہیں،ویسے دیوبند میں ”جامعة الامام محمد انورشاہ“ میں چھ سالہ نظام ہے ،دارالعلوم دیوبند میں تو اس طرح کا کوئی نظام نہیں؛البتہ یہ صورت آپ اختیار کرسکتے ہیں کہ قریب کے کسی مدرسہ میں دوچار سالوں کی تعلیم کم اوقات میں حاصل کرلیں اور پھر دارالعلوم میں امتحان دیدیں اگر آپ کے نمبرات اچھے رہتے ہیں تو آپ کا دارالعلوم میں داخلہ ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند