• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 609638

    عنوان:

    کسی مسئلے میں علماء کی رائے مختلف ہو تو کس رائے پر عمل کیا جائے؟

    سوال:

    سوال : میرے اختلاف کو لیکر سوال ہے: 1. اگر فقہ میں اختلاف ہو جیسے کچھ کہتے ہیں ڈیجیٹل پکچر تصویر کے حکم میں نہیں آتی اور کچھ کہتے ہیں کے ڈیجیٹل تصویر بھی تصویر ہے تو کیا ان میں سے کسی بھی ایک کی رائے مان سکتے ہیں؟ جیسا کہ مجھے سنا ہے کہ فقہ میں اگر اخلاص ہو تو کسی ایک کی رائے ماننے کا عوام کو حق ہے جس کی چاہی اس کی رائے مان سکتے ہیں۔

    جواب نمبر: 609638

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 757-593/M=07/1443

     کسی مسئلے میں علماء کی رائے مختلف ہو تو جس رائے کو دلائل کی رو سے قوت حاصل ہو اس کو اختیار کیا جائے، اگر ترجیح کی صورت نہ ہوسکے تو جن کے علم و تقویٰ پر زیادہ اعتماد ہو اور عام حالات میں بھی جن کی رائے پر عمل کرتا ہو ان کی رائے پر عمل کرلے اگر علم و تقویٰ کے اعتبار سے بھی ایک کو دوسرے پر فوقیت دینے سے عاجز ہو تو پھر جس رائے میں احتیاط زیادہ ہو اس کو اختیار کرلے مثلاً ایک جانب حرمت کی رائے ہو اور دوسری جانب جواز ہو تو حرمت والی رائے پر عمل کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند