• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14291

    عنوان:

    میں نے ایک دن خواب دیکھا تھا کہ ایک سانپ کو مار رہا ہوں جب میں اس کو ڈنڈا مارتا ہوں تو وہ ایک چھوٹی سی بلی کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور ایسے پڑ جاتا ہے جیسے وہ ختم ہوگیاہے۔ میں مارنا چھوڑدیتا ہوں تو وہ گھور کر دیکھتاہے۔ اور آہستہ سے ایک نلی میں سرک جاتا ہے۔ میں پھر گھر سے باہر نکلتا ہوں کہ اس کو باہر جاکر ماروں گا جب یہ نلی سے باہر نکلے گا، لیکن وہ باہر کی طرف نکلتا ہے اسی بیچ میں میری آنکھ کھل جاتی ہے میں اس کو مار نہیں پایا۔ طبیعت بہت فکر مند ہے۔ از راہ کرم اس خواب کی تعبیر بتائیں اوراگر کوئی تکلیف دہ بات ہو تو اس کا حل بھی بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14291

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1493=1185/ھ

    انہماک فی الدنیا کی زیادتی اور اتباع سنت میں کمی ہے، اپنی اصلاح کی طرف خصوصی توجہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند