• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165508

    عنوان: ایک مسلمان پر قادیانی ہونے کا الزام لگانا

    سوال: میرا سوال یہ کہ جب شخص کسی دوسرے شخص کو جانتا ہوں کہ یہ قادیانی نہیں ہے ،پھر بھی سب کے سامنے اس ہر قادیانی ہونے کا الزام لگائے ، جس سے نہ صرف اس شخص کی عزت مجروح ہوتی ہو جس پر الزام لگایا گیا ہے ، بلکہ اس کو جان کا خطرہ بھی لاحق ہوتا ہو، حالانکہ جس نے قادیانی ہونے کا الزام لگایا ہو اسے پتہ ہو کہ یہ قادیانی نہیں، تو ایسے صورت میں الزام لگانے والے پر کوئی گناہ ہے ؟

    جواب نمبر: 165508

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:82-29/L=1/1440

    جس شخص نے الزام لگایا اگر اس کو یہ بات معلوم ہے کہ یہ شخص قادیانی نہیں ہے تو ایسا شخص سخت گنہگار ہوا اس پر توبہ واستغفار ضروری ہے ،حدیث شریف میں ایسے شخص پر سخت وعید آئی ہے۔

    عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما قال: قال رسول اللّٰہ ا: أیما امرءٍ قال لأخیہ: کافر فقد باء بہا أحدہما إن کان کما قال، وإلا رجع علیہ۔ (صحیح مسلم ۱/۵۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند