• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43518

    عنوان: سنگ مرمر دیكھنا

    سوال: میں نے خواب میں سفید سنگ مرمر سے بنی ہوئی قبر دیکھی جس کے پاؤں کی طرف کچی اینٹوں سے بنی ہوئی کرسی جس پر ایک اینٹ کو کھڑا کیا تھا، مجھے بتایا گیا کہ قبر وہ جگہ ہے جہاں پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بیماری کے دوران لیٹے ہوئے تھے اور اس کرسی پر فاطمہ رضی اللہ عنہا ان کے پاس بیٹھی ہوئی تھیں ، کسی نے کرسی پر وہ اینٹ ٹھیک کردی اور میں اس پر بیٹھ گئی ، مجھے اس جگہ کو دیکھ کر بہت رونا آیا ،لیکن میں اسی وجہ سے نہیں روئی کیوں کہ وہاں لوگ تھے اور میں نے سوچا کہ یہ ریا میں آتاہے ، اسی لیے کسی تنہادن آکے خوب رؤں گی۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 43518

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 135-107/H=3/1434 تعبیر یہ ہے کہ آپ کے اندر اتباع سنت کے مطابق زندگی گذارنے کا جذبہ بہت کمزور ہے، اس کمزوری کو دور کرنے کی فکر کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند