متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 164515
جواب نمبر: 16451531-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1362-1259/M=12/1439
مکروہ دو قسم کا ہوتا ہے۔ (۱) مکروہ تنزیہی ۔ (۲) مکروہ تحریمی۔
دونوں میں فرق یہ ہے کہ مکروہ تنزیہی، حلّت کے قریب ہوتا ہے اور مکروہ تحریمی حرمت کے قریب۔ کل مکروہ ای کراہة تحریم ۔ (حرام) ای کالحرام فی العقوبة بالنار (عند محمد) وأما المکروہ کراہة تنزیہة فإلی الحل أقرب اتفاقاً (وعندھما) وہو الصحیح المختار ومثلہ البدعة والشبہة إلی الحرام أقرب (درمختار) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے دیکھا کہ میں اپنی پھوپھی کے گھر میں دروازے پر کھڑا ہوں کہ گلی سے ایک ?کالا کتا? گزرتا ہے۔یہ دیکھنے کے لیے کہ اگر میں دروازہ کھلا رکھو تو کیا کالا کتا اندر آئے گا کہ نہیں، یہ سوچ کر دروازہ کھول کر اوپر جانے لگتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ کالا کتا آنے لگتا ہے۔ پھر میں ڈر کر اوپر کا دروازہ بند کرلیتا ہوں اور ایسا لگتا ہے کہ کالا کتا مجھ پر حملہ کرنے والا ہے (اس دوسرے دروازے میں تھوڑاحصہ کھلا ہوتا ہے)۔ وہ کالا کتا کھلے ہوئے حصہ سے اپنا منھ داخل کردیتا ہے میں اس کا منھ پکڑ کر پیچھے کرتا ہوں تو اندازہ ہوتا ہے کہ کالا کتا بہت طاقت ور ہے۔ مگر پھر میں بھی طاقت لگاکر اس کا منھ پکڑ کر اس کو پیچھے کر دیتا ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتائیں۔
1919 مناظرفتاوی دارالعلوم دیوبند جلد ۵كی ایک عبارت سے متعلق استفسار
1577 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ مولانا محمود الحسن صاحب کی کتاب مرثیہ جو کہ مولانا رشید احمد گنگوہی صاحب کی وقات پر شاید لکھی تھی ۔اس میں ایک شعر ہے خدا ان کا مربی وہ مربی تھے خلایق کے میرے مولا میرے ہادی تھے بیشک سیخ ربانی میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ یہاں پر خلایق کے مربی اور خدا ان کا مربی سے کیا مراد ہے اور ساتھ میں لفظ میرے مولا میرے ہادی سے کیا مراد ہے امید ہے جواب سے نوازیں گے۔
3883 مناظرمیں نے آج فجر کی اذان سے آدھا گھنٹہ پہلے
خواب میں دیکھا کہ ایک جگہ پر کچھ لوگ بیٹھے ہیں او رکوئی صاحب ان کو کوئی لیکچر
دے رہے ہیں۔ ٹھیک سے یاد نہیں لیکن کوئی دینی موضوع ہوتا ہے او ربہت ہی سنجیدہ
سہما سا ماحول ہوتا ہے۔ مسلمانوں کی دینی حالت اور اللہ کے عذاب کا بھی کچھ ذکر
ہوتا ہے (یا صرف میرے دماغ میں ہی یہ خیال ہوتا ہے کہ ہم مسلمان اب سب وہ کام
کررہے ہیں جن سے پہلے کی قوموں پر عذاب ہوا)۔ غرض ایسا ہے کہ عذاب کا خوف شاید سب
کے دل میں بیٹھا ہوتا ہے۔ پھر بتایا جاتا ہے کہ لیکچر دینے والے صاحب کی فلائٹ ہے
اور ان کو جانا ہے اس لیے وہ سب لوگوں کے سوالات (جو کہ شاید کہیں لکھے ہوتے ہیں)
کے ایک ایک کرکے جواب نہیں دے سکتے۔ پھر اسی محفل میں جب اس کا اختتام ہو رہا
ہوتاہے تو ایک صاحب وہاں پر طبلہ بجانا شروع ہوجاتے ہیں اور میں دل میں برا محسوس
کرتی ہوں کہ ایسی محفل میں موسیقی کون بجا رہا ہے۔ خیر میں اگلے منظر میں ایک جگہ
ہوتی ہے جو کہ پوری کی پوری مسجدوں کے لیے ہی خاص ہوتی ہے۔ اس میں بہت ساری کوئی
مختلف طرح کی مسجدیں ہی ہوتی ہیں۔ کچھ ابھی زیر تعمیر ہوتی ہے جیسے فنشنگ وغیرہ
باقی ہوتی ہے۔ ایک مسجد تو مجھے یاد ہے بہت ہی خوبصورت ہوتی ہے۔ ایسا لگتا ہے اس
کے اوپر پورے شیشے ہی شیشے لگے ہوئے ہیں۔ میں ایک مسجد کے اندر ہوتی ہوں کوئی نماز
پڑھنے کی جگہ نہیں ہوتی بس ایسے ہی اس کی باؤنڈری کے اندر ہوتی ہوں۔ میرے ساتھ میرا
پانچ سال کا بھانجا بھی ہوتا ہے۔ او رمسجد کی دیوار پر پانی کی کچھ بوتلیں رکھی
ہوتی ہیں۔ میرا بھانجا مجھ سے پانی مانگتا ہے او رمیں اس کو ان بوتلوں میں سے پانی
نکال کر گلاس میں ڈال کر دیتی ہوں۔
خواب میں بھینس دیکھنا
3855 مناظرگھر پر بلی رکھنا کیسا ہے ؟
9470 مناظرکیا چاردیواری کے اندر کعبہ کی طرف پیٹھ کرنے کی اجازت ہے؟
4105 مناظر