• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 39068

    عنوان: مسجد میں نمازوں کے بعد قران شریف کی تلاوت

    سوال: ہماری مسجد میں فجر اور عشا بعد امام صاحب قرآن شریف کی تلاوت کرتے ہیں بنا قرآن دیکھے، فجر کے بعد سورة یاسین اور عشا بعد سورہ واقعہ اور دیگر سورتیں اور کچھ مصلی بیٹھے سنتے ہیں، کیا یہ عمل درست ہے؟ کیا اس میں شریک ہونا چاہیے؟

    جواب نمبر: 39068

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1119-940/B=6/1433 جی ہاں یہ عمل درست ہے۔ آپ اس میں شریک ہونا چاہیں تو شریک ہوسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند